نئے شامل ہونیوالے 13دیہات کی آبادی کا اندراج مہمند ایجنسی میں کیا جائے،نثار خان مومند

ہفتہ 9 جون 2018 20:44

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد اُمید وار این اے 42 نثار خان مومند نے کہا کہ مہمند ایجنسی میں مزید امتیازی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرینگے، اٹھارویں ترمیم کے تحت ورسک ڈیم کی رائلٹی پر ہمارا حق ہے، نئے شامل ہونیوالے تیرہ دیہات کی 36 ہزار آبادی کا اندراج مہمند ایجنسی ہی میں کیا جائے،بصورت دیگر انصاف مانگنے کیلئے عدالت جانے کو تیار ہیں۔

وہ اے این پی مکے جنرل سیکرٹری حضرت خان و دیگر کے ہمراہ مہمند پریس کلب میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ نثار خان مومند نے واپڈا کے ظالمانہ اور امتیازی لوڈ شیڈنگ کا شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اگر واپڈا اہلکاروں نے اپنے روئیے تبدیل نہ کئے تو ہم بھر پور احتجاج کرینگے جس میں تمام تر نقصان کی ذمہ داری واپڈا ذمہ داران پر ہوگی۔

(جاری ہے)

کیونکہ ایک طرف ہمیں ورسک ڈیم کی رائلٹی نہیں دی گئی ہے۔ تو دوسری طرف نارواں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہمیں انتہائی مشکلات کا سامنا ہے اور مزید بھی تنگ کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب عوامی نیشل پارٹی کا اُمیدوار کامیاب ہو گیا تو پھر تمام تر مشکلات و مسائل خود بخود حل ہو سکیں گے۔ عوام کو چاہئے کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں اے این پی کے اُمیدوار نثار خان مومند کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائے۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں