مہمند،ڈپٹی کمشنر مہمند نے عیدالاضحی کے احترام میں معمولی نوعیت کے 21 قیدی رہا کر دئیے

پیر 20 اگست 2018 21:04

مہمند(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر مہمند نے عیدالاضحی کے احترام میں معمولی نوعیت کے 21 قیدی رہا کر دئیے ۔قبائلی ضلع مہمند کے ڈپٹی کمشنر واصف سعید نے عیدالاضحی کے احترام میں غلنئی حوالات میں پابند سلاسل معمولی نوعیت قیدیوں کی جانچ پڑتال کی۔ جس کے بعد21 قیدیوںسے آئندہ نیک چلنی کی مضبوط ضمانت لینے کے بعد ان کی رہائی کے احکامات جاری کردئے۔

(جاری ہے)

ڈی سی مہمند واصف سعید نے بتایا کہ مذکورہ قیدیوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کردیا گیا تاکہ وہ اپنے منتظر خاندان اور بچوں کے ساتھ بڑی عید کی خوشیاں منا سکے اور ذمہ دار شہری بن کر باعزت زندگی کی طرف لوٹ جائے۔ اور آزادی کی قدر کرتے ہوئے آئندہ جرم کرنے یا قانون توڑنے سے اجتناب کرے۔انہوں جیل عملے کو تلقین کی کہ عید کے دنوں میں حوالات کے قیدیوں کو قانون کے مطابق سہولیات دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں