مہمند ،لوگوں میں اجتماعی سوچ پیدا کرکے علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے قومی جذبے سے کام کریں گے،ممبر قومی اسمبلی ساجد خان مہمند

پیر 3 ستمبر 2018 21:42

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 ستمبر2018ء) ضلع مہمند کے پچپن سکول اب بھی تباہ حال ہے ہزاروں طلبہ کی تعلیمی مستقبل بچانے کیلئے فوری بحالی اولین ترجیح ہے ۔لوگوں میں اجتماعی سوچ پیدا کرکے علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے قومی جذبے سے کام کریں گے۔ ممبر قومی اسمبلی ساجد خان مہمند کا آل پرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن حلف برداری تقریب سے خطاب۔

ساجد خان مہمند نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔ مہمند پبلک سکول میاں منڈی میں ضلع مہمند کے آل پرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن کے حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی ساجد خان مہمند نے کہاکہ تعلیم کے بغیر ایک معاشرہ اور ملک ترقی نہیں کرسکتاہے تعلیمی شرح خواندگی میں پرائیوٹ سیکٹر کا کردار بھی نہایت اہم اور مثبت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند میں پچپن سکول تباشدہ موجود ہیں جس پر ابھی تک تعمیراتی کام شروع نہیں کیا ہے۔

ایم این اے ساجد خان نے کہا کے ہماری اولین ترجیح ہوگی کہ ان تباہ شدہ سکول کو جلد ازجلد بحال کرے۔ اور ضلع میں نئی سکول صرف موزوں مقامات پر تعمیر کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ سکولوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر پلیٹ فارم پر بھر پور آواز اُٹھائو ں گا۔تقریب سے نومنتخب ایسوسی ایشن صدر عالم خان، سینئر نائب صدر ڈاکٹر بحتی جان،محکمہ تعلیم کے فضل دیان،نیشنل ایجوکیشن کے پی کے کے نورحسن ہوپ کے عقیل رازق خان ،سپورٹس منیجر سعید اختر نے بھی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ایسوسی ایشن صدر عالم خان نے پرائیوٹ سکولوں کو درپیش مسائل مہمانان کے نوٹس میں لائیں۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں