مہمند، اپر پڑانگ غار موجودہ جدید دور میں تمام بنیادی سہولیات سے محروم

علاقے کے عوام کو تعلیم ، صحت، پینے کے پانی، مواصلات جیسے سہولیات میں مشکلات کا سامنا۔ مہمند ڈیم میں ہمارے سینکڑوں ایکڑ زمیں متاثر ہوگی

جمعہ 26 اکتوبر 2018 20:22

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2018ء) مہمند، اپر پڑانگ غار موجودہ جدید دور میں تمام بنیادی سہولیات سے محروم۔ علاقے کے عوام کو تعلیم ، صحت، پینے کے پانی، مواصلات جیسے سہولیات میں مشکلات کا سامنا۔ مہمند ڈیم میں ہمارے سینکڑوں ایکڑ زمیں متاثر ہوگی۔ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے اہلکار بھی صرف وعدے کرتے آرہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اپر پڑانگ غار عمر خیل کے قبائلی عمائدین ملک راضی خان، ملک لعل زمین و دیگر نے غلنئی میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہمارا دارومدار آفیون کی کاشت پر تھی مگر اب وہ بھی انتظامیہ نے بند کر دی ہے۔ متبادل میں ہمیں کوئی روزگار اور نہ کوئی زرعی پیکیج دیا گیا ہے۔ جبکہ لاکھوں آبادی کیلئے کوئی مرکز صحت نہیں۔

(جاری ہے)

جب کوئی ڈیلیوری کیس ہمیں در پیش آتا ہے تو ہم تنگی یا چارسدہ کا روخ کرتے ہیں۔ جس سے ہمارے اکثر مریض راستے میں ہی دم توڑ دیتے ہیں۔

جبکہ پورے علاقے میں دو نجی اداروں کے سکولز ہیں اُس میں بھی فرنیجر اور نہ کتابیں وغیرہ ہے۔ جس سے طلباء کو پریشانی کا سامنا ہے۔ اس جدید دور میں بھی ہم پینے کیلئے پانی خچروں یا خواتین سروں پر لاتے ہیں جس سے ہم اپنی ضرورت پورا کرتے ہیں۔ جبکہ مواصلات اور بجلی کی سہولت بھی موجود نہیں ہے۔ ڈسٹرکٹ انتظامیہ بار بار وعدے کرتے ہیں مگر ابھی تک ہمیں کوئی بھی ترقیاتی منصوبہ نہیں دیا گیا ہے۔ موجودہ وقت میں مہمند ڈیم میں ہمارا سینکڑوں ایکڑ زمین متاثر ہوگی۔ اعلیٰ حکام کو چاہئے کہ وہ اس جدید دور میں بھی ہمارے بچوں کو بنیادی سہولیات دیکر ہماری مشکلات میں کمی آسکیں۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں