مہمند، بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے تک پہنچ گیا، کاروباری زندگی ٹھپ

پیر 17 دسمبر 2018 20:10

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) مہمند، بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا۔ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے تک پہنچ گیا۔ کاروباری زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ۔ بجلی کی طویل اوٹ بریک سے پانی کی قلت۔ مساجد میں وضو کیلئے پانی دستیاب نہیں۔ اعلیٰ حکام خاموش۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں سے ضلع مہمند میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کس سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے تک پہنچ گیا۔جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔ اور عوام پانی کی شدید قلت سے دو چار ہیں۔ غلنئی کے گرد و نواح سمیت دیگر علاقوں کے مساجد میں وضو کیلئے پانی دستیار نہیں ہے۔ اہلیان علاقہ نے اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ واپڈا اہلکاروں کا قبلہ درست کر کے غیر قانونی طور پر مختلف فیکٹریوں کو سپلائی ہونے والی بجلی عوام کو مہیا کریں۔ تاکہ عوامی مشکلات میں کمی آسکیں۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں