مہمند، پولیس کی جانب سے لائوڈ سپیکر کے ذریعے جگہ جگہ کورونا احتیاطی تدا بیرکے حوالے سے اعلانات

پیر 20 اپریل 2020 23:04

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2020ء) مہمند، پولیس کی جانب سے لائوڈ سپیکر کے ذریعے جگہ جگہ کورونا احتیاطی تدا بیرکے حوالے سے اعلانات۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں مہمند پولیس نے گاڑی میں لائوڈ سپیکر کے ذریعے جگہ جگہ پر کورونا وائرس احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے اعلانات کئے گئے۔

(جاری ہے)

اعلانات میں ایس ایچ او سردار حسین اور مفتی شبیر احمد نے کہا کہ کورونا وباء میں عوام کو چاہئے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

بازاروں میں بلا ضرورت جانے سے گریز کیا جائے۔ دو تین افراد سے زیادہ جمع نہ ہو۔ دکانداروں کو چاہئے کہ وہ گاہکوں کو سودا دیکر رخصت کریںتاکہ رش اور بھیڑ نہ بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جگہ رش نہ بنایا جائے۔ صابن سے ہاتھ دھوئیں، ماسک کا استعمال لازمی کرے۔ اگر کسی نے بھی ان تدابیر و اقدامات کی خلاف ورزی کی تو اُن کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں