خواتین یونیورسٹی تحقیق کے میدان میں نئی جہت سامنے لارہی ہے، وائس چانسلر

پیر 15 اپریل 2024 15:11

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) وائس چانسلرخواتین یونیورسٹی ملتان پروفیسرڈاکٹرکلثوم پراچہ نے کہا ہے کہ خواتین یونیورسٹی تحقیق کے میدان میں نئی جہت سامنے لارہی ہے اور کسی بھی شعبہ کو نظر انداز نہیں کررہی ،یہی وجہ ہے کہ یہاں کوالٹی ریسرچ ہورہی ہے جس کو ملکی سطح پر سراہا جارہا ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے شعبہ انگریزی کی پی ایچ ڈی سکالر عائشہ نسیم کے مجلسی دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر قائد اعظیم یونیورسٹی کی ریسرچ سپروائزر ڈاکٹر مبینہ طلعت ،رجسٹرار و چیئرپرسن شعبہ انگریزی ڈاکٹر میمونہ خان اور پی ایچ ڈی مقالے کے بیرونی ممتحن گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹرعاصم محمود بھی موجودتھے۔ پی ایچ ڈی سکالر عائشہ نسیم کے مقالے کا عنوان’’دریائوں کے منتخب افسانوں میں اسٹائلسٹک حکمت عملی کے کردار کی تحقیقات‘‘ تھا۔

(جاری ہے)

رجسٹرار/ چیئرپرسن ڈاکٹرمیمونہ نے کہا کہ ادبی مطالعات میں، اسلوبیاتی تجزیہ عام طور پر متن کے معیار اور معنی کا تجزیہ کرنے کے مقصد سے کیا جاتا ہے،اسلوبیاتی تجزیہ ادب کا ایک حصہ ہے جس میں متن کے ممکنہ معنی کو سمجھنا اور تحریر کی اچھی خصوصیات کو ظاہرکرنا ہے، سٹائلسٹک ڈیوائسزتحریری اورتقریر دونوں میں اہم ہیں کیونکہ یہ متن میں وضاحت، زوراوراظہار کی تازگی فراہم کرکے انفرادیت کااضافہ کرتے ہیں۔ اس ریسرچ کا مقصد بھی ناول میں اسلوب کی اہمیت اور استعمال بارے معلومات کو سامنے لانا ہے ۔بعد ازں سکالر عائشہ نسیم کو کامیاب ڈیفنس پر پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کی سفارش کی گئی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں