عافیہ صدیقی حساس معاملہ ہے اس پر احتیاط سے کام لیا جائے، وزیر خارجہ
نیوزی لینڈ واقعہ قابل مذمت ہے ، یورپ میں بدقسمتی سے اسلام فوبیا دکھائی دے رہا ہے،کچھ پاکستانی لاپتہ ہیں ، متاثرہ فیملی سے رجوع کر کے ہر ممکن مدد کرینگے ، شاہ محمود قریشی پاک بھارت کشیدگی میں کمی آئی ہے ،ہمیں جنگ نہیں امن کی جانب بڑھنا ہے ،بھارتی الیکشن تک ہمیں فضائی حدود اور لائن آف کنٹرول پر الرٹ رہنا ہوگا،کرتار پور راہداری کیلئے آئندہ میٹنگ 2 اپریل کو ہوگی، میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 16 مارچ 2019 15:06
(جاری ہے)
وزیر خارجہ نے کہاکہ یوزی لینڈ مسجد پر حملہ کرنے والے شخص نے اپنے سر پر کیمرہ نصب کیا ہوا تھا تاکہ وہ اس واقعہ کو ریکارڈ کرے اور پوری دنیا میں براہ راست دکھائے، یہ وہ ذہنی کیفیت ہے جس سے ایک سوچ واضح ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گردواروں اور مندروں کی حفاظت کی طرح مساجد کی حفاظت کی بھی ضرورت ہے اور نماز جمعہ کے وقت یہ واقعہ ہونا قابل مذمت اور قابل افسوس ہے، اس واقعہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے۔انہوںنے کہاکہ یورپ میں بدقسمتی سے اسلام فوبیا دکھائی دے رہا ہے، اس واقعہ کو دہشت گردی تسلیم کیا گیا ہے، تفتیش سے بات سامنے آجائے گی کہ ملزمان کا مشن کیا تھا۔وزیرخارجہ نے کہا کہ نیوزی لینڈ حکومت نے جاں بحق افراد کی شناخت کرلی ہے، ایک پاکستانی کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے تاہم کرائسٹ چرچ میں 300 پاکستانی رہائش پذیرہیں اور اس وقت 9 کے قریب پاکستانی لاپتہ ہیں جن کے موبائل بھی بند ہیں ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری ترجیح لاپتہ پاکستانیوں کی تلاش ہونی چاہیے، وقت گزرنے کے ساتھ فکر میں اضافہ ہورہا ہے اور پوری قوم اس واقعے میں لاپتہ پاکستانیوں سے متعلق فکر مند ہے۔انہوںنے کہاکہ اس وقت کچھ پاکستانی لاپتہ ہیں تاہم متاثرہ فیملی سے رجوع کریں گے، ان کی ہرممکن مدد کریں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی آئی ہے، ہماری تو پہلے روز سے کشیدگی کم کرنے کی کوشش تھی، کشیدگی کم کرانے کیلئے چین نے کردارادا کیا، (آج) اتوار کو دورہ چین کروں گا جبکہ ہمیں جنگ نہیں امن کی جانب بڑھنا ہے تاہم 19 مئی تک مودی سرکار سے کوئی بعید نہیں کیونکہ بھارت کے انتخابات کا عمل 19 مئی تک پایہ تکمیل تک پہنچے گا، مودی سرکار سے کوئی توقع نہیں کہ وہ کوئی قدم اٹھائے، بھارتی الیکشن تک ہمیں فضائی حدود اور لائن آف کنٹرول پر الرٹ رہنا ہوگا، بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا بھارت میں سنجیدہ لوگوں پر اثر ہوا ہے، پاک بھارت مشترکہ اعلامیہ کافی عرصے بعد سامنے آیا ہے، کرتار پور راہداری کیلئے آئندہ میٹنگ 2 اپریل کو ہوگی۔وزیرخارجہ نے کہا کہ پہلی باراو آئی سی قرارداد میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا ذکر کیا گیا، ہمارا موقف ہے مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کی جدوجہد ہے، ساری دنیا نے دیکھا کہ بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ اور پاکستان کا رویہ ذمہ دارانہ تھا ، روس نے پاکستان اور بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے پلیٹ فورم دینے کی تجویز دی اور پاکستان نے روس کی تجویز کی حمایت کی ہے، بھارت کومنانا ان کا کام ہے۔عافیہ صدیقی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیرخارجہ نے کہاکہ سوشل میڈیا کے بہت سے فوائد ہیں تاہم حقائق کے برعکس معلومات ہوتی ہیں اور جو لوگ اپنی بیٹی کی خدمت چاہتے ہیں ان سے گزارش ہے حساس معلومات پر خاموش رہیں، عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں، اللہ کرے ہم عافیہ صدیقی کو رہا کروانے میں کامیاب ہوجائیں لیکن جب بھی امریکا سے بات کی ان کا کہنا ہے کہ امریکی قانون آڑے آتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کرنا آسان ہیں، جہاں سوشل میڈیا کے فوائد ہیں وہاں ایسی چیزیں بھی ہیں جو حقائق کے برعکس ہیں۔ایک سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بیرون ملک میں موجود شہریوں کو سیکیورٹی فراہم کرنا وہاں کی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، اسی طرح پاکستان میں غیر ملکی کو سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ وہاں مساجد کھلی رہیں گی، نماز و عبادات جاری رہیں گی۔اپنی گفتگو کے دوران او آئی سی اجلاس سے متعلق انہوں نے بتایا کہ اس اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے متعلق قرار داد بیان کی گئی، پہلی مرتبہ بھارتی کارروائیوں کو ریاستی دہشت گردی سے تشبیہ دی گئی، میں ان وزرائے خارجہ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہم سے تعاون کیا اور ہماری بات سمجھی۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے جبکہ بھارت جان بوجھ کر خبریں لیک کرتا ہے اورپوری دنیا نے دیکھا کہ بھارت کا رویہ جارحانہ اور غیر ذمہ دارانہ تھا۔متعلقہ عنوان :
ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..
گندم کی کٹائی کے بعد ناڑ کو ہرگز آگ نہ لگائیں بلکہ زمین میں دبا دیں،ڈاکٹر محمد نوید افضل
شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، ڈی جی پی ایچ اے ملتان
پولیو کے قطرے بالکل محفوظ ہیں، غلط پراپیگنڈہ کا شکار نہ ہوں،کمشنر
ضلع بھر میں10 لاکھ سے زائد کم سن بچوں کو گھر گھر مہم کے دوران قطرے پلائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر
واسا ملتان کی نادہنگان کے خلاف کارروائیاں، ایک روز میں 50 لاکھ 23 ہزار روپے کی وصولی کر لی گئی
آر پی او کی ملتان کی مختلف ریجن کے بلڈنگ افسران سے ملاقات، جاری ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ
ملتان اور مضافات میں موسم ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی اہم شاہراہوں پر تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری
عوام کو سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے لیے منڈیوں سے عام مارکیٹ میں سپلائی چین کو سختی سے مانیٹر کیا ..
ملتان: چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے زیر اہتمام بچوں کے تحفظ کے لیے آگاہی واک کا انعقاد
ملتان ،ریسکیو 1122 نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 307افراد کوریسکیو کیا
ملتان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ