4 ماہ بعد عمران خان کے پاس استعفے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا ، جاوید ہاشمی

جن کو خود عمران خان پسند نہیں کرتا ان کو بھی اہم وزارتیں دینا پڑی ہیں،،علیمہ خان پر الزام عمران خان پر الزام ہے، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 20 اپریل 2019 20:45

4 ماہ بعد عمران خان کے پاس استعفے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا ، جاوید ہاشمی
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ 4 ماہ بعد عمران خان کے پاس استعفے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کی جرات نہیں تھی مجھے نکالتے، میں نے خود پارٹی چھوڑی،جن کو خود عمران خان پسند نہیں کرتا ان کو بھی اہم وزارتیں دینا پڑی ہیں،اعظم سواتی کو سپریم کورٹ نے رد کیا وہ بھی آج کابینہ کا حصہ ہیں،جو نام پیپلزپارٹی، ق لیگ اور مشرف نے مسترد کیا وہ آج کابینہ کا نیا چہرہ ہیں، مشرف کے نااہل قراردیئے گئے لوگ پی ٹی آئی کا حصہ ہیں، وفاقی کابینہ میں آدھے نان الیکٹڈ ٹیکنو کریٹس آ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی 90 فیصد کابینہ اس سے نفرت کرتی ہے، وہ پاکستان کو کیا دیگا،موجودہ کابینہ کے بعد عمران خان کی وقعت شوکت عزیز جیسی ہی رہ گئی ہے،علیمہ خان پر الزام عمران خان پر الزام ہے،پارٹی کی چیف آرگنائزر علیمہ خان تھیں ،عامر کیانی پر اگر کرپشن کا الزام ہے تو اس سے عمران خان الگ نہیں۔انہوںنے کہاکہ کابینہ میں خلفشار پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے، عمران خان کے پاس پارلیمنٹ میں اکثریت بھی نہیں ہے

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں