موجودہ حکومت سینٹ سے منظور شدہ سرائیکی صوبے کا بل قومی اسمبلی سے منظور کرائے تو صوبے کا فوری قیام ممکن ہے، یوسف رضا گیلانی

عید کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملتان کا 5 دن کا دورہ کریں گے اور کارکنوں کی رائے سے ہی آئندہ کا پارٹی لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا، گفتگو

بدھ 5 مئی 2021 17:50

موجودہ حکومت سینٹ سے منظور شدہ سرائیکی صوبے کا بل قومی اسمبلی سے منظور کرائے تو صوبے کا فوری قیام ممکن ہے، یوسف رضا گیلانی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2021ء) سابق وزیراعظم و سینٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اگر موجودہ حکومت سینٹ سے منظور شدہ سرائیکی صوبے کا بل قومی اسمبلی سے منظور کرائے تو صوبے کا فوری قیام ممکن ہے، عید کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملتان کا 5 دن کا دورہ کریں گے اور کارکنوں کی رائے سے ہی آئندہ کا پارٹی لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گیلانی ہاؤس ملتان میں پاکستان پیپلز پارٹی وومن ونگ کی ضلعی صدر سحرش خان، سٹی صدر عابدہ بخاری، تاجر رہنما سید مطلوب بخاری،عظیمہ ملک اور شوکت بخاری پر مشتمل ایک وفد سے ملاقات میں کیا ے۔وفد نے سید یوسف رضا گیلانی سے ان کی بھتیجی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور سینٹ میں بطور اپوزیشن لیڈر کامیابی کیلئے دعا کی ۔

(جاری ہے)

وفد نے کہا ہم سرائیکی صوبے کے قیام کے حق میں ہیں اور صوبے کے قیام کے لیے ہر قسم کی قربانی اور پارٹی قیادت کی ہدایت پر تحریک بھی چلانے کو تیار ہیں ۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں نے بطور وزیر اعظم سینٹ سے علیحدہ صوبے کی قرارداد نہیں بلکہ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق علیحدہ صوبے کا بل پاس کرایا تھا اگر حکومت مخلص ہے تو سینٹ کا منظور شدہ بل قومی اسمبلی میں پیش کردئیے جس سے صوبہ بن جائے گا انہوں نے کہا کہ ملتان اور ڈی جی خان کے علاؤہ بہاولپور کے عوام کی اکثریت بھی ایک صوبے کے قیام کے حق میں ہے اور انشاء اللہ پیپلز پارٹی صوبہ بنائے گی اگر سینٹ سے علیحدہ صوبے کے بل کی منظوری کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کو حکومت کرنے کا موقع دیا جاتا تو یقینا صوبہ بن چکا ہوتا کیونکہ سینٹ سے بل پاس ہونے کے بعد اب علیحدہ صوبے کے قیام میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی نے صوبہ نہیں بنایا اصل میں حقائق بیان نہیں کرنا چاھتے اس لئے حقیقت یہی ہے کہ سکرٹیریٹ کے نام پر وسیب کے عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے سینٹ میں موجود پیپلز پارٹی کا بل قومی اسمبلی میں لایا جائے صوبہ بن جائے گاسید یوسف رضا گیلانی نے پارٹی کے لئے سحرش خان اور عابدہ بخاری کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ انشاء اللہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خواتین کے وفد کی ملاقات کرائی جائے گی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں