ڈیفالٹرزایڈورٹائزرز اور پارکس کے گرد تجاوزات کیخلاف پی ایچ اے کا آپریشن

ہفتہ 24 اگست 2019 17:53

ملتان ۔24اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان ڈاکٹر محمد زاہد اکرام کی ہدایت کے مطابق ڈیفالٹرزایڈورٹائزرز اور پارکس کے گرد تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے۔مارکیٹنگ برانچ نے آپریشن کرتے ہوئے متعدد چھوٹے ،بڑ ے بورڈز،سٹیمرز او ر بینرز قبضے میں لے لیے ہیں۔مارکیٹنگ برانچ کا آپریشن شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ہے اور ریکوری کا سلسلہ بھی تیز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر پارکس اور ہارٹیکلچر برانچ نے قلعہ کہنہ قاسم باغ اور آفیسرز کالونی پارک میں آپریشن کرتے ہوئے متعدد ریڑھیوں کو ہٹوا دیا اور دیگر پارکس میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔مستقبل میں آپریشن بلاتفریق جاری رہے گا۔اس کے سا تھ سا تھ پی ایچ اے کے ما لی شہر کی مصروف شا ہراہو ں پر صفا ئی اور پو دو ں کی تر اش خر اش میں مصرو ف ہیں۔ادارے کی جا نب سے مختلف چو کو ں پر رکھے گئے پلا نٹر ز میں خو بصو رت پو دے لگا دئے گئے ہیں۔پلا نٹر ز نا ردن با ئی پاس،نو نمبر چو ک،آٹھ نمبر چوک،چوک کمہا والاں ،خیا م سنیما چو ک،آ رٹس کونسل چو ک او رکلمہ چو ک شا مل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں