تاجر برادری اور سول سوسائٹی کو صفائی مہم میں شامل کیا جائے،ڈپٹی کمشنر

بدھ 17 اپریل 2024 17:15

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر ملتان کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیرنے کہا ہے کہ تاجر برادری اور سول سوسائٹی کو صفائی مہم میں شامل کیا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے علی الصبح شہر کے دورے کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بازاروں اور رہائشی علاقوں میں صفائی آپریشن کا جائزہ لیا اور چیف ایگزیکٹو آفیسرویسٹ مینجمنٹ کمپنی(ڈبلیو ایم سی) شاہد یعقوب نے صفائی میکنزم پر انہیں بریفنگ دی۔

اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے رہائشی علاقوں کی مکمل صفائی کےلئے سمارٹ پلان تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے نے کہا کہ گنجان آباد علاقوں اور بازاروں میں چھوٹے کنٹینرز اور ڈسٹ بن نصب کئے جائیں۔سی ای او (ڈبلیو ایم سی)نے بتایا کہ عملہ صفائی کی حاضری چیکنگ کےلئے خصوصی مانیٹرنگ سسٹم نافذ کیا جارہا ہے اور نئی مشینری کے ذریعے روزانہ9 سو ٹن کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگایا جا رہا ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں