ملتان، سرقہ بالجبر اور موٹر سائیکل چوری سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار

بدھ 17 اپریل 2024 21:22

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ملتان تھانہ دہلی گیٹ پولیس نے سرقہ بالجبر اور موٹر سائیکل چوری سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چار لاکھ 30 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔ترجمان پولیس کے مطابق بدھ کے روز ایس ایچ او تھانہ دہلی گیٹ سیدعباد اللہ شاہ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاہ کو ساتھی ملزم شیراز عرف شہزادے شاہ کے ہمراہ گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چار لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں چوری کے نو موٹر سائیکل شامل ہیں برآمد ہوئے ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔تھانہ دہلی گیٹ کی حدوو میں سرقہ بالجبر سمیت دیگر وارداتوں کی اطلاعات موصول ہونے پرایس ایچ او تھانہ دہلی گیٹ سیدعباد اللہ شاہ نے سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے مذکورہ ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان چوری ،موٹر سائیکل چوری اور سرقہ بالجبر کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں