ریٹائزڈ ہونے والے ملازمین کے واجبات میں تاخیر کسی صورت قبول نہیں، ڈی جی پی ایچ اے ملتان

جمعرات 18 اپریل 2024 17:55

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے کہا ہے کہ ریٹائزڈ ہونے والے ملازمین اور افسران کے واجبات میں تاخیر کسی صورت قبول نہیں،ان کے واجبات جلد از جلد ادا کیےجائیں،ادارے کے ملازمین ہمارا اثاثہ ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کے روز ریٹائرڈ ہونے والے افسر شاہد کامران کو پنشن چیک دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس محمد اختر منڈھیرا بھی اس موقع پرموجودتھے۔ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے اس موقع پر کہا کہ ملازمین ادارے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اور شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیئے اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ آصف رئوف خان کا کہنا تھا کہ ادارے کے استحکام کے لیےمشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے اور ہم سب نے مل کر اپنے ادارے کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات محنت کرنی ہے ۔ آخر میں ڈی جی پی ایچ اے ملتان نے ریٹائر ہونے والے افسر شاہد کامران کے لیےنیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں