ایس او ایس کے تعاون سے ملتان کارڈیالوجی ہسپتال میں ویل چیئرز تقسیم

جمعرات 18 اپریل 2024 21:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے ایس او ایس کے تعاون سے ملتان کارڈیالوجی ہسپتال میں ویل چیئرز تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

سی او ایس او ایس ڈاکٹر شائستہ سہیل، ای ڈی کارڈیالوجی ڈاکٹر مجتبی صدیق،ایم ایس ڈاکٹر اقبال، ڈائیریکٹر ٹیکنکل ڈاکٹر فرحان، جنرل مینجر ہیڈکوارٹر ایس او ایس اشرف حنیف ،ڈی ایم ایس ڈاکٹر اسد، ایڈوائزر ایس او ایس نشاط فاطمہ اور دیگر ڈاکٹرز ، سول سوسائٹی کے افراد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پرکمشنر مریم خان نے ایس او ایس کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ مخیر حضرات، مختلف آرگنائزیشنز کے تعاون سے معاشرے کے مسائل کا سدباب کیا جاسکتاہے۔ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے، ایس او ایس کی جانب سے 45 ویل چیئرز مریضوں کیلئے ملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو دی گئیں ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر شائستہ سہیل نے ڈویژنل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور سوسائٹی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں