مریدکے ،شہباز شریف گاڑی سے نہ اترے ،کارکنوں کی شدید نعرہ بازی

ہفتہ 7 جولائی 2018 22:07

مریدکے ،شہباز شریف گاڑی سے نہ اترے ،کارکنوں کی شدید نعرہ بازی
مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی انتخابی مہم ،قیامت خیز گرمی میں سینکڑوں کارکن جی ٹی روڈ پر دو گھنٹے انتظار کی سولی پر لٹکتے رہے ،شہباز شریف گاڑی سے نہ اترے ،کارکنوں کی شدید نعرہ بازی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف لاہور سے بذریعہ سڑک نارووال گئے راستہ میں مریدکے اور نارنگ منڈی میں انہوں نے خطاب کرنا تھا ،میاں شہباز شریف کی مریدکے آمد کا کارکنوں کو تین بجے کا وقت دیا گیا تھا قیامت خیز گرمی میں سینکڑوں کارکن استقبال کیلئے جی ٹی روڈ پر لگائے گئے کیمپ کے قریب پہنچ گئے دو گھنٹے دیر سے شیباز شریف مریدکے پہنچے اس وقت پسینے سے شرابور کارکنوں کو سخت مایوسی ہوئی جب میاں شہباز شریف نے گاڑی سے اترنا گوارا نہ کیا قیامت خیز گرمی میں کارکن ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگاتے رہے جبکہ میاں شہباز شریف ٹھنڈی گاڑی میں بیٹھ مختصر خطاب کر کے چلتے بنے ۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں