مریدکے،مبینہ طور پر سود خوروں سے تنگ آکر نوجوان نے سر میں گولی مار کر خود کشی کرلی

صبور نے سود خوروںکے گھر جا کر سر میں گولی مار لی ، اہل خانہ کی جانب سے قتل کرنے کا الزام

جمعرات 7 مارچ 2024 23:13

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2024ء) مریدکے قادری بازار میں مبینہ طور پر سود خوروں سے تنگ آکر نوجوان محنت کش نے سود خوروں کے گھر پہنچ کر سر میں گولی مار کر خود کشی کرلی ،پولیس نے دو خواتین کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ نارنگ منڈی کے محنت کش نوجوان صبور نے مریدکے قادری بازار کی ایک فیملی سے مبینہ طور پر سود پر پیسے لے رکھے تھے ،سود خور اسے تنگ کررہے تھے کہ گزشتہ روز صبور ان سود خوروں کے گھر پہنچا اور انکے گھر میں مبینہ طور پر سر میں گولی مار کر خود کشی کرلی ۔

مبینہ خود کشی کرنے والے صبور کے گھر والوں کے مطابق صبور پیسوں کی وجہ سے بہت پریشان تھا اس نے خود کشی نہیں کی بلکہ اسے قتل کرکے خود کشی کا ڈرامہ رچایا گیا ہے ۔پولیس نے پی ایف ایس اے ایجنسی کے ذریعے موقع سے شوہد حاصل کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ۔جبکہ دو خواتین کو حراست میں لیکر محنت کش صبور کی موت کی وجہ جاننے کے لئے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں