مریدکے،بس اورٹرک کے درمیان تصادم ،گیارہ مسافر زخمی

منگل 2 اپریل 2024 22:05

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2024ء) مریدکے جی ٹی روڈ پر کھوڑی بس اسٹاپ کے قریب بس اورٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں گیارہ مسافر زخمی ہوگئے جن میں سے سات کو ریسکیو 1222مریدکے نے تشویشناک حالت میں بروقت ٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکے منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

جنہیں لاہور ریفر کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق بس اور ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں