مریدکے،اغواء کے بعد قتل کئے گئے تاجر نصیر کو سپرد خاک کردیا گیا

ہفتہ 6 اپریل 2024 19:34

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) اغواء کے بعد قتل کئے گئے تاجر نصیر کو سپرد خاک کردیا گیا ۔پولیس نامزد ایف آئی آر کے باوجود ایک بھی ملزم گرفتار نہ کرسکی ۔مقتول کے ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے ملزمان گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے تاجر کے قتل کی رپورٹ طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گائوں فتح پوری کے پانچ بچوں کے باپ تاجرنصیر کو گزشتہ روز اس کے گائوں فتح پوری میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

جنازہ اٹھنے پر کہرام مچ گیا ،مقتول کے بچوں کی چیخ و پکار سے ہر آنکھ اشکبار ہوگئی جبکہ مقتول کے ورثا نے احتجاج کرتے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے بتایا ۔نامزد ایف آئی آر کے باوجود پولیس ملزمان گرفتار نہیں کررہی ملزمان بااثر ہیں اور قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں ادھر مریدکے صدر پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں