ایردوآن امریکا کے لیے ناقابل اعتبار ہو چکے ہیں‘امریکی دانشور
شمال مشرقی شام میں ترک فوج کی مداخلت پر ٹرمپ انتظامیہ میں نے اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا اور اسے المیہ قرار دیا ترکی کی طرف سے دھمکیاں دراصل امریکا کو دھوکا دینے اور واشنگٹن کو پسپائی اختیار کرنے پرمجبور کرنے کے لیے ہیں
اتوار 18 اگست 2019 11:30
(جاری ہے)
امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ اور تجزیہ نگاروں کے مطابق یہ خدشہ موجود تھا کہ شام میں ترک فوج کی مداخلت بڑی تعداد میں شہریوں کی نقل مکانی کا سبب بن سکتی تاہم فی الحال اس حوالے سے کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوسکی۔
امریکا اور ترکی کے درمیان تعلقات مثالی نہیں مگر دونوں ملک اگر جنگ تک نہیں پہنچے تو اس کی وجہ ترکی کی سفارت کارانہ چالیں ہوسکتی ہیں۔ اس کی ایک دلیل امریکی اور ترک حکام کے درمیان شمال مشرقی شام کے معاملے میں 7 اگست کوایک معاہدے پر دستخط سے لی جاسکتی ہے۔بعض عہدیدار اسے امریکی ارادے پر ترکی کی فتح قرار دیتے ہیں۔ ترکی اور امریکا کے درمیان سمجھوتہ دراصل امریکی حکام کے اپنے ذہن اور منصوبے کے مطابق ہے۔ مگر بہت کم لوگوں نے اس احتمال کی طرف توجہ کی کہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی شام میں جنگ کی دھمکیاں محض ایک دھوکہ ہے اور ایک نئی تکنیک ہے۔ اس تکنیک کے استعمال کے بعد ترک صدر اپنی بدنیتی کا بھی واضح اظہار کر رہے ہیں۔ترک صدر اچھی طرح جانتے ہیں کہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان ایک عرصے سے دو طرفہ تزویراتی شراکت چلی آ رہی ہے۔ ایردوآن کو معلوم ہے کہ امریکی انتظامیہ امریکی انتظامیہ کے فیصلہ ساز عہدیدار ترکی کی دھمکیوں پر تزویراتی شراکت کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ صرف ترکی اور امریکا کے درمیان جاری تعلقات کا معاملہ نہیں بلکہ خارجہ پالیسی کے حوالے سے ہرملک اپنے اپنے مفادات کے مطابق فیصلے کرنے اور اپنے ویڑن کو آگے بڑھانے کی کوشش کرتا ہے۔ ترک صدر کو بہ خوبی علم ہے کہ امریکا کے ساتھ انقرہ کی تزویراتی شراکت کا باب بند ہونے کے قریب ہے۔اسٹیون کک کا کہنا ہے کہ شام میں ترکی کی فوجی کارروائی ترکوں کے لیے محض خیالی بات نہیں۔ ایردوآن جنوری 2018ء سے اب تک ترک فوج کو 8 بار شام میں کارروائیوں کے احکامات دے چکے ہیں۔ رواں سال جولائی اور اگست میں وہ 3 بار شام میں فوجی مداخلت کی تنبیہ کرچکے ہیں۔امریکی دانشور اسٹیون کک لکھتے ہیں کہ موضوعی تجزیے کی کوشش کے دوران یہ واضح ہوتا ہے کہ ترکی کی طرف سے دھمکیاں دراصل امریکا کو دھوکا دینے اور واشنگٹن کو پسپائی اختیار کرنے پرمجبور کرنے کے لیے ہیں۔شام میں ترکی کی جنگ ضروری نہیں۔ مغربی کردستان پہلے ہی منقسم ہے۔ مگرب میں مشرق میں جرابلس سے مغربی سرحد تک پہلے ترکی کا کنٹرول ہے۔ ترکی کا وہاں سے نکلنے کا کوئی امکان نہیں۔ ترکی کی موجودگی کی وجہ سے کردوں کے لیے اپنی مجوزہ ریاست کو متحد کرنا ممکن نہیں۔شام میں جنگ سے گریز کی پالیسی کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ اگر انقرہ شام میں وسیع فوجی آپریشن کرتا ہے تو رد عمل میں ترکی پر دہشت گردانہ حملے کیے جاسکتے ہیں۔ شام کیکرد اپنا سخت رد عمل ظاہر کریں گے۔مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں
امریکہ، فلم دی پک اپ کی شوٹنگ کے دوران حادثہ، دو افراد زخمی، ہسپتال منتقل
پ*امریکا، جو بائیڈن نے ٹک ٹاک پر پابندی کے بل پر دستخط کر دئیے
ذ* غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت، امریکہ نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
ملکہ کوہسار مری میں حکومت پنجاب اور پاک فوج کے اشتراک سے مال روڈ پر ’’صاف ستھراپنجاب‘‘ آگائی واک ..
ملکہ کوہسار مری کی سیاحتی اہمیت قیمتی،نایاب جنگلات اورقدرتی ماحول سے ہے جس کوبرقراررکھنا ضروری ہے،سٹیشن ..
مریدکے،2میڈیکل اسٹورں کے ڈرگزقوانین کیخلاف ورزی پر چالان
hامریکا میں پارٹی کے شرکا پر کار چڑھ دوڑی، 2 بچے ہلاک
امریکی سیکشن 301 کی تحقیقات بے بنیاد ہیں ، چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ
امریکا، میمفس میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 6 زخمی
امریکہ نے 40سالوں میں پہلا جوہری وار ہیڈ بنانا شروع کردیا
آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے جلد اچھی خبریں آئیں گی، مسعود خان
سیکیورٹی معاہدے کی ناکامی کے بعد امریکی فوج کا نائجر سے انخلا
مری سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان