ح*امریکی شہرہیوسٹن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف بڑا مظاہرہ

مقامی افراد کے علاوہ کشمیریوں ، سکھوں اور بھارتی مسلمانوں نے شرکت کی، مظاہرین کے ’’گومودی گو ‘‘ کے فلک شگاف نعرے

اتوار 22 ستمبر 2019 21:31

D ہیوسٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2019ء) امریکی شہرہیوسٹن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف بڑا مظاہرہ، مظاہرین کے ’’گومودی گو ‘‘ کے فلک شگاف نعرے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہر ہیوسٹن میں گزشتہ روز این آر جی اسٹیڈیم جہاں بھارتی وزیر اعظم جلسے سے خطاب کررہے تھے کے باہر ایک بڑا مظاہرہ ہوا جس میں مقامی افراد کے علاوہ کشمیریوں ، سکھوں اور بھارتی مسلمانوں نے شرکت کی ۔

مظاہرے میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔ امریکہ کے دوسرے شہروں سے بھی لوگوںکی بڑی تعداد مظاہرے میں شرکت کیلئے پہنچی تھی ۔ مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف فلک شگاف نعر ے لگائے نعرے بلند کرتے مظاہرین کا کہناتھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی بند کرے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ احتجاج کے ذریعے امریکیوں کو بتائیں گے کہ بھارت میں کیا ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں بھارتی فاشزم کے خلاف جمع ہیں۔ عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ مظاہرین نے شرٹس اورکیپس پہنے ہوئے تھے جن پر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ مطاہرین کی جانب سے اٹھائے گئے بینرز پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا چہرہ اور بھارت دہشت گردی اور مودی کے خلاف نعرے درج تھے ۔ بینرز پر نازی مودی کے نعرے بھی درج تھے۔ کئی شرکاء نے آزاد کشمیر کے پرچم بھی اٹھا رکھے تھے جبکہ مظاہرے میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگ رہے تھے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں