وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات

پاکستان کی خوشحالی اور سلامتی امریکہ کی اولین ترجیح ہے،ڈونلڈ بلوم

جمعرات 18 اپریل 2024 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی اور سلامتی امریکہ کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں خطے کے حالیہ واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیان کے مطابق سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیر خارجہ کو پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے امریکہ کے عزم سے آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی خوشحالی اور سلامتی امریکہ کی اولین ترجیح ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں