غ*امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ہیومن رائٹس کا بھارت میں مذہبی پابندیوں پر اظہار تشویش

ھ*بھارت میں سب سے زیادہ مسلمانوں اور عیسائیوں کو ظلم وبربریت کا نشانہ بنایا گیا،رپورٹ

اتوار 24 مارچ 2024 18:15

ﷺ نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2024ء) امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ہیومن رائٹس رپورٹ 2022 میںبھارت میں مذہبی پابندیوں کے بارے میں اظہار تشویش کیا گیا ہے،یو ایس ڈیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بھارت کو مذہبی آزادی کے حوالے سے تشویش ناک ملک قرار دیا گیا ہے،مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارت میں صرف ہندوتوا نظریے کو پروان چڑھایا،ہمارے مذہبی آزادی کا کمیشن بھارت کو مذہبی آزادی کے لحاظ سے ایک تشویش ناک ملک کی حیثیت سے دیکھتا ہے،مودی کی انتہا پسند پالیسیوں کی وجہ سے بھارت کو سیکولر ملک کی بجائے صرف ہندو ملک ہی کہا جا سکتا ہے،پچھلے سال بھارت میں اقلیتوں پر بہت ظلم ڈھائے گئے جن میں ان کو انکے بنیادی حقوق سے محروم کرنا اور ان کا قتل شامل ہیں،بھارت میں اقلیتی برادریو ں پر تشدد اور ان کا قتل عام سارا سال کیا جاتا ہے،بھارت میں سب سے زیادہ مسلمانوں اور عیسائیوں کو ظلم وبربریت کا نشانہ بنایا گیا،رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ بی جے پی کی انتہا پسندی سے سب سے زیادہ مسلمان، عیسائی اور دلت متاثر ہو رہے ہیں،انسانی حقوق کی تنظیموں اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کا سختی سے نوٹس لیاہے،ہم نے مودی حکومت کا کشمیری عوام کے حقوق پر غاصبانہ قبضے اور آرٹیکل 370 کی تنسیخ کے بعد ہونے والی مشکلات کا بھی نوٹس لیا،بی جے پی کے دور حکومت میں مذہبی آزادی کے تحفظ کے حوالے سے بھارت میں مزید 11 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی،ہمارا مطالبہ ہے کہ بھارت کو دنیا کے تشویشناک ممالک کی فہرست میں شامل کیا جائے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں