ایگریکلچرل پالیسی کے نفاذ سے زرعی ترقی کی منزل تک کا سفر آسان ہو گا، ناظم اعلیٰ زراعت

جمعہ 14 اکتوبر 2022 21:59

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2022ء) ناظم اعلیٰ زراعت طارق محمود بانڈے کی زیر صدارت نظامت اعلیٰ زراعت میں محکمانہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری نصیر مغل ، ڈائریکٹر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر الماس عباسی اور ڈپٹی ڈائریکٹر کراپ رپورٹنگ سروس شکیل احمد نے شرکت کی۔ ناظم اعلیٰ زراعت طارق محمود بانڈے نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایگریکلچرل پالیسی کے نفاذ سے زرعی ترقی کی منزل تک کا سفر آسان ہو گا۔

پالیسی کا ڈرافٹ تیار کرنے کی کوشش کو سراہتے ہوئے انہوں نے اس کو مروج کرنے کے لیے بھرپور کوشش کرنے کا اعادہ کیا۔ ڈاکٹر فیصل رحیم سیڈ سرٹیفیکیشن آفیسرنے ایگریکلچرل پالیسی کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ اجلاس کا مقصد آزاد کشمیر میں زراعت کی ترقی کے لیے تجویز کردہ ضروری اقدامات کو زیر غور لانا تھا۔

(جاری ہے)

تیار کردہ ڈرافٹ پر آفیسران کی جانب سے مختلف تجاویز دی گئیں۔

سیڈ سرٹیفکیشن آفیسر نے بتایا کہ پالیسی کا مقصد ریاست میں زرعی پیداوار اور ڈیمانڈکے فرق کو ختم کرنا ہے۔زمینداران کو قرضہ جات کی فراہمی ، زرعی مداخل اور سمال فارم مشینری کی بروقت فراہمی ،انفراسٹرکچرکی بہتری وغیرہ بھی پالیسی کے ڈرافٹ میں شامل ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری نصیر مغل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی کا نفاذ نہایت ضروری ہے، زراعت کی ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اورگینگ فارمنگ کی جانب زمینداران کو راغب کر کے صحت کے بہت سے مسائل سے چھٹکارا حاصل کیاجاسکتاہے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں