مظفرآباد ، ناظم لائیو اسٹاک توسیع ڈاکٹر احسان اللہ میرکی زیر صدارت اجلاس ،محکمانہ امور زیر بحث آئے

بدھ 23 اگست 2023 17:57

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2023ء) ناظم لائیو سٹاک توسیع ڈاکٹر احسان اللہ میرکی زیر صدارت نظامت اعلیٰ لائیو سٹاک ہال میں شعبہ توسیع فیلڈ سٹاف کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک توسیع ڈاکٹر عبدالکریم خان،ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک اینڈ پولٹری ڈویلپمنٹ آ فیسر مظفرآباد ڈاکٹر شاہد شیخ، ڈاکٹر محمد اعجاز میر، ڈاکٹر ذیشان انجم و جملہ فیلڈ سٹاف توسیع مظفرآباد و جہلم ویلی نے شرکت کی۔

اجلاس میں پولٹری ویکسینیشن، لائیوسٹاک ویکسینیشن سوموار میٹنگز سمیت جملہ دیگر محکمانہ معاملات زیر بحث آئے۔ناظم لائیو سٹاک تحقیق وترقی ڈاکٹر احسان اللہ میر نے سوموار میٹنگز کی افادیت اور اہمیت بارے تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ پہلے بھی آپ لوگ سوموار میٹنگز میں شرکت کرتے آرہے ہیں اور جس سے فیلڈ میں عوامی تاثر بہترہوا ہے اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، جملہ فیلڈ سٹاف ازسر نو اپنی کارکردگی کو بہتر کرے اور تحت شیڈول محکمہ زراعت و آبپاشی کے ساتھ ٹیم ورک کرتے ہوئے سوموار میٹنگز میں شرکت کو یقینی بنائے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آ فیسر ڈاکٹر شاہدشیخ نے پولٹری و لائیو سٹاک ویکسی نیشن کے حوالے سے گفتگو کی اور فیلڈ سرگرمیوں کو سوشل و پرنٹ میڈیا پر بھی شئیر کرنے کی ہدایت کی تاکہ عوام کو بھی محکمے کا کام نظر آئے۔مقررین میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالکریم خان،ڈاکٹر محمد اعجاز میر نے بھی گفتگو کی۔ علاوہ ازیں راجہ سلطان سٹاک اسسٹنٹ توسیع و نمائندہ تنظیم پیراویٹس فیلڈ سٹاف کے مسائل پر گفتگو کی۔

جملہ فیلڈ سٹاف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فیلڈ سرگرمیوں میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ سوموار میٹنگز میں محکمہ زراعت کے ساتھ مل کر شرکت اور کسانوں کے جملہ مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کر یں گے۔ ویٹرنری آفیسر نظامت اعلیٰ لائیو سٹاک ڈاکٹر ذیشان انجم نے فیلڈ سٹاف کو جدید طریقہ ریکارڈ کیپنگ بارے بریفنگ دی جس میں انیمل ٹرسیبیلٹی ریکارڈ کیپنگ بارے بتایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں