ملکی سلامتی کے حوالے سے پاک فوج اور کشمیری و پاکستانی عوام ایک پیج پر ہیں،راجہ نثار احمد

بھارت نے غلطی سے بھی پاکستان کی طرف ایک قدم بڑھایا تواس کیلئے جان بچا کر بھاگنا مشکل ہوجائے گا‘سرجیکل سٹرائیک اور جنگ کی دھمکیاں گیدڑ بھبکیاں ہیں،وزیر برقیات

بدھ 26 ستمبر 2018 16:36

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے حوالے سے پاک فوج اور کشمیری و پاکستانی عوام ایک پیج پر ہیں ۔ بھارت نے غلطی سے بھی پاکستان کی طرف ایک قدم بڑھایا تواس کیلئے جان بچا کر بھاگنا مشکل ہوجائے گا‘سرجیکل سٹرائیک اور جنگ کی دھمکیاں گیدڑ بھبکیاں ہیں ۔

مودی سرکارسیاسی مقاصد کیلئے اپنی فوج اور آرمی چیف کو استعمال کررہی ہے۔بھارت کے حکمرانوں کو انتخاب جیتنے کیلئے پاکستان کیخلاف بھارت کے اندر انتہاء پسندی کو فروغ دیکر ووٹ حاصل کرنے کی کوشش مہنگی پڑ سکتی ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام بھارتی عزائم سے اچھی طرح آگاہ ہیں اور بزدل بھارتی قابض افواج کا 70سال سے مردانہ وار مقابلہ کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

آئے روز لائن آف کنٹرول پر بھارتی قابض افواج کی اشتعال انگیزیاں اب تو معمول بن چکی ہیں ۔ سول نہتے عوام پر بھارتی فوجیوں کی گولیاں تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود اب بے اثر ثابت ہورہی ہیں ۔بھارت ظلم و جبر سے حق و انصاف پر مبنی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کبھی نہیں دبا سکتا۔ انہو ں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کی یہ خام خیالی ہے کہ وہ جبر و تشدد اور ظلم و بربریت کے ذریعے کشمیریوں کے دلوں سے جذبہ آزادی کو کم کر دیں گے گزشتہ ستر سال میں بھارت نے ظلم و جبر کا ہر حربہ استعمال کر کے دیکھ لیا کہ کشمیر کی جدوجہد آزادی میں کسی قسم کی کمزوری آنے کے بجائے ہر گزرنے والے دن تیزی آ رہی ہے اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ وادی کے حریت پسند عوام کی قربانیوں کے نتیجہ میں کشمیر سے نہ صرف ظلم و استبداد کی سیاہ رات اختتام پذیر ہو گی بلکہ کشمیری عوام آزادی کی فضا میں سکھ کا سانس بھی لیں گے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں