مقبوضہ کشمیر میں ری آرگنائزریشن کے نام پر ہندوستان کے اقدامات کا مقصد کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے، سردار عتیق احمد

مقبوضہ کشمیر بارے ہندوستان کے حالیہ اقدام انتہائی تشویشناک ،قابل مذمت ہے ،مسلم کانفرنس اور ساری کشمیری عوام حالیہ ہندوستانی اقدام کو مسترد کرتی ہے ،آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کی ہندوستانی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی ، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر

ہفتہ 4 اپریل 2020 16:49

مظفرآباد/راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2020ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد اور سابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ری آرگنائزریشن کے نام پر ہندوستان کے اقدامات کا مقصد کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے ۔مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ہندوستان کے حالیہ اقدام انتہائی تشویش ناک اورقابل مذمت ہے ۔

مسلم کانفرنس اور ساری کشمیری عوام حالیہ ہندوستانی اقدام کو مسترد کرتی ہے ۔آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کی ہندوستانی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی ۔کسی بھی علاقے کی بنیادی حیثیت میں تبدیلی عالمی قوانین کی شدید خلاف ورزی ہے ۔ہندوستان کے لیے کشمیر کے لاک ڈائون سے سبق سیکھنے کا وقت ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر لاک ڈائون پر انصاف نہ کرسکنے کی قیمت ساری دنیا کو اداکرنا پڑ گئی ہے ۔

اب بھی وقت ہے کہ دنیا میں فوجی،معاشی اور سیاسی بے انصافی ،جبروظلم کا خاتمہ کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے کسی ملک کو کسی علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کا حق نہیں ہوتا۔ اس کا تعلق مقبوضہ کشمیر کی معیشت روزگار ملازمت اور سرکاری انتظامیہ کے ساتھ ہے اس کے تحت کشمیر میں ڈیوٹی کرنے والے سیکورٹی فورسز کو کشمیر میں آباد کرنا اصل مقصد ہے ۔

اگر ہندوستان کی فوج وہاں نہیں رہ سکی تو ہندوستان کا عام آدمی کس طرح و ہاں رہ سکتا ہے یہ بات تمام طبقے کو معلوم ہے ۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی طرف عالمی توجہ مبذول ہونے کا فائدہ اٹھا کر ہندوستانی حکومت نے ڈومیسائل کا نیا قانون نافذ کیا ہے ۔ہندوستان کے اس فیصلے کیخلاف پاکستان کی حکومت ،سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو مشترکہ لائحہ عمل عزئام اور منصوبوں سے آگاہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے تو پہلے کبھی ہندوستان کا جبر تسلیم کیا نہ آئندہ وہ ہندوستان کے کسی فیصلے کو قبول کرنے پر تیار ہیں۔ہندوستان کشمیر ی قیادت کو قید رکھ کر اپنے فیصلے منوانا چاہتا ہے مگر ماضی کی طرح اس بار بھی یہ کوشش ناکامی سے دوچار ہوگی۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں