ریاست مدینہ کے دعویدار عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام، تبدیلی سرکار تباہی کا وہ طوفان لائی ہے‘زاہد نور پسوال

پیر 29 جون 2020 14:00

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2020ء) پی پی ضلع جہلم ویلی کے راہنما زاہد نور پسوال نے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویدار عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام، تبدیلی سرکار تباہی کا وہ طوفان لائی ہے جس نے معیشت کا جنازہ نکال دیا عوام سسک سسک کر زندگی گزار رہے ہیں گندم مارکیٹ سے کیسے غائب ہو ئی آٹے کا تھیلا تین سو روپے کیسے مہنگا ہو گیا ہے حالانکہ حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا چینی مافیا کے خلاف کارروائی کرنے کے باوجود قیمتیں کم نہیں ہوئیں 55 روپے فی کلو ملنے کے بجائے آج بھی 85 روپے قیمت ہے اور مارکیٹ میں دستیاب بھی نہیں اسی طرح ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد اب غریب عوام کے لئے ادویات کا حصول بھی کسی خواب سے کم نہیں جب عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں زیرو پر تھیں تب بھی موجودہ حکومت نے عوام کو اس کا ریلیف نہیں دیا اور جب قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا تو عوام پر پیٹرول بم گرا دیا جس کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان آئے گا اگر ملک میں مہنگائی کا یہ حال رہا تو ایسی تبدیلی کو کسی صورت بھی عوام مزید برداشت نہیں کرے گی جس میں عوام بھوک سے مر رہی ہو اور حکمران چین کی بانسری بجا رہے ہوں تبدیلی سرکار اور نیا پاکستان کے خواب دیکھنے والے حاکم وقت کو ہر محاذ پہ ناکامی کا سامنا رہا ہے لیکن صد افسوس کہ ابھی تک یہ اپنی ناکامی کا اعتراف کرنے کے بجائے ملک کو مزید مسائل کی دلدل میں دھکیل رہے ہیں چینی 55 کی تھی تو 85 کی کیسے ہو گئی, پیٹرول 65 کا تھا تو 100 کا کیسے ہو گیا آٹا 40 کا تھا تو 60 کا کیسے ہو گیا آج موجودہ حکومت نے ملک کا شیرازہ بکھیر دیا ہے ترقی کے پہیے کو پیچھے موڑ دیا ارب ڈالر اور تاریخ کا سب سے زیادہ قرضہ لے کر بھی نتیجہ صفر سے آگے نہیں بڑھ سکا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں