سردار عتیق احمدکا چوہدری لطیف اکبر سے ہمشیرہ کی وفات پر اظہارافسوس

جمعرات 28 مارچ 2024 17:42

مظفرآباد/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان نے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سابق صدر سینئر پارلیمنٹرین سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی ہمشیرہ کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر سمیت جملہ لواحقین کے غمِ میں برابر کے شریک ہیں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین کوصبر جمیل عطافرمائے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں