حضرت علیؑ کی شخصیت اور اوصاف سے قیامت تک لوگ ہدایت ورہنمائی حاصل کرتے رہیں گے، علماء کرام

بدھ 3 اپریل 2024 17:21

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) جمعیت علماء جموں وکشمیر وچیئرمین علماء مشائخ کونسل علامہ امتیاز احمد صدیقی،خطیب اعظم مری مولانا محمود قادری نے کہا ہے کہ حضرت علیؑ کی سخاوت اور شجاعت تاریخ اسلام کا روشن باب ہے،رسول اکرم ؐنے حضرت علی ؑکو باب مدینہ العلم قرار دیا ہے آپ نے لوگوں کے ساتھ برابری کا سلوک کیا،حضرت علیؑ کی شخصیت اور اوصاف سے قیامت تک لوگ ہدایت ورہنمائی حاصل کرتے رہیں گے،انہوں نے شجاعت وبہادری کے جوہر دکھائے ہیں،حضرت علی ؑ کی ہمہ جہت شخصیت آپ کا شجر علمی،سخاوت،اور شجاعت کے کارناموں سے تاریخ اسلام کے اوراق روشن ہیں حضرت علی ؑکی دین اسلام کی سربلندی کے لیے خدمات وقربانی ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد دیار حبیب ہڈا باڑی میں عظیم الشان شہادت حضرت مولاعلی ؑکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے ضلع مفتی پیر سید وجاہت حسین گردیزی،مولانا مظفر حیات ہارونی،قاری شعیب قادری،ودیگر نے خطاب کیا ۔مقررین نے کہا کہ حضرت علی ؑکی زندگی تمام مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے ان کی تعلیمات کا تقاضا ہے کہ تمام مسلمان اپنے فروعی اختلافات کو پس پشت ڈال کر متحد ہو جائیں کیونکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو درپش مسائل کا واحد حل امت متحدہ کے بغیر ممکن نہیں ہے،ہمیں آج بھی طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے اندر جوش حیدر کرار پیدا کرنا ہوگا،حضرت علی ؑکی شجاعت سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ مسلمان اگر تعداد میں کم بھی ہوں تو بھی جذبہ ایمانی سے سرشار ہو کر ہر دور کی غاصب قوتوں کو شکست دے سکتے ہیں،فلسطین میں مظلوم مسلمانوں کے اوپر اسرائیل کی جانب سے مظالم کے جو پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اور فلسطینی جس جرت اور استقامت سے اپنے سے کئی گناہ طاقتور دشمن کا بے سروسامانی کے باوجود مقابلہ کر رہے ہیں وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں