بھارت اور اسرائیل نے پوری دنیا میں بدامنی، محرومی اور ناانصافی کو رواج دیا ،عزیر احمد غزالی

فلسطین و غزہ میں ہزاروں بچوں، خواتین، بزرگوں اور نوجوانوں کی مظلومانہ شہادتیں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے

پیر 15 اپریل 2024 17:01

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل اپنی ہی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق فلسطین اور جموں کشمیر جیسے عالمی تنازعات کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ پاسبان حریت جموں کشمیر ۔فلسطین و غزہ میں جاری اسرائیل کی بدترین دہشت گردی کو رکوانے میں عالمی قوتوں کی ناکامی کو دنیا کے اجتماعی امن اور مفاد کیلئے تباہ کن قرار دیتے ہوئے چیئرمین پاسبان حریت عزیر احمد غزالی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں ریاست جموں کشمیر پر بھارت کا غیر قانونی قبضہ اور مشرقِ وسطیٰ میں ارض مقدس فلسطین پر اسرائیل کے غیر قانونی قبضے اور جارحیت نے پوری دنیا میں بدامنی، محرومی اور ناانصافی کو رواج دیا ہے انکا کہنا تھا کہ فلسطین و غزہ میں ہزاروں بچوں، خواتین، بزرگوں اور نوجوانوں کی مظلومانہ شہادتیں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے انکا کہنا تھا کہ دنیا کے دو بڑے تنازعات فلسطین اور جموں کشمیر جن پر خود اقوامِ متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں ان مسائل کو حل کرنے اور دونوں مسلم ریاستوں کے عوام کو حق آزادی دینے میں ناکامی سے پوری دنیا میں بدامنی بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ اگر دنیا میں پائیدار امن قائم کرنا ہے تو دنیا کو فلسطین و جموں کشمیر کی ریاستوں کو آزادی دینا ہوگی۔ انہوں مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی حکومت کے سامراجی اقدامات کو اِنسانیت کے خلاف بدترین جبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت زیادہ دیر مقبوضہ ریاست پر فوجی حاکمیت برقرار نہیں رکھ سکتا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں