موسلادھار بارشوں کی وجہ سے سیاحتی مقامات پر لینڈسلائیڈنگ کے پیش نظر محکمہ سیاحت کا سٹاف مشینری کے ہمراہ الرٹ

پیر 15 اپریل 2024 19:01

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ترجمان محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ نے کہا ہے کہ موسلادھار بارشوں کی وجہ سے سیاحتی مقامات پر لینڈسلائیڈنگ کے پیش نظرمحکمہ شاہرات اور سیاحت کے باہمی تعاون سے جگہ جگہ سیاحتی مقامات پرسڑکوں کولینڈ سلائیڈنگ سے محفوظ بنانے کے لیے سٹاف کومشینری کیساتھ ہمہ وقت موقع پر موجود، ہر دم تیاراورالرٹ رکھا گیا ہے اوراسوقت آزاد کشمیر کے جملہ سیاحتی مقامات کے راستے کھلے ہیں۔

(جاری ہے)

کیل، شاردہ، کیرن، لیپہ ویلی، داؤکھن، پیر چناسی، گنگا چوٹی، سدھن گلی، بنجوسہ، تولی پیر، لس ڈنہ کی سڑکیں مکمل طور پر کھلی ہیں اور محکمہ شاہرات کا عملہ معہ مشینری ہمہ وقت روڈ کلیئرنس کیلئے موجود ہے۔ترجمان نے کہا کہ محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ کا سٹاف اور ٹورسٹ پولیس بھی سیاح حضرات کی راہنمائی کیلئے ہمہ وقت اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ٹورسٹ ہیلپ لائن 1422 بھی سیاح حضرات کی بہتر راہنمائی کیلئے 24/7گھنٹے سروس فراہم کر رہی ہے۔ کسی بھی ایمر جنسی صورتحال میں سیاح حضرات ٹورسٹ ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ محفوظ سفر اور خدا نا خواستہ کسی مشکل کی صورت میں عوام کی فوری مدد کیلئے ہر دم تیار ہے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں