حکومت کسانوں کی ہر ممکن امداد کر رہی ہے، زراعت کا فروغ ہی معیشت کی مضبوطی کا ضامن ہے، سردار میر اکبر خان

منگل 16 اپریل 2024 20:08

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) آزاد حکومت کے وزیر زراعت و لائیو سٹاک سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہے، زراعت کے فروغ سے بے روز گاری کے خاتمے کے لیے کام کر رہے ہیں ،ہمیں اپنی زمینیں آباد کرنا ہونگی اور محنت سے اپنی محرومیوں کا حل نکالنا ہو گا، حکومت کسانوں کی ہر ممکن امداد کر رہی ہے، زراعت کا فروغ ہی معیشت کی مضبوطی کا ضامن ہے، الیکشن میں عوام سے کیا گیا ایک ایک وعدہ پورا کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید کے موقع پر مختلف مقامات پر تعزیتی پروگرامات اور عید ملن پارٹیز میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سردار میر اکبر خان نے کہا کہ وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کی قیادت میں آزاد کشمیر حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے، چند لوگ انتشار کو فروغ دینا چاہتے ہیں ،عوام بے بنیاد باتوں پر کان نہ دھریں ،حکومت عوام کے مسائل اور انکی پریشانیوں سے بخوبی آگاہ ہے ،مسائل کے حل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شرقی باغ میں ہر گلی ،ہر گاؤں اور ہر محلے میں سڑکیں تعمیر کر رہے ہیں ،پانی کے مسائل اور تعلیمی اداروں کی تعمیر کے لیے منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں ،شرقی باغ کے عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے اور انکے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں ،آزاد کشمیر میں حکومت مضبوط ہاتھو ں میں ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں