کشمیری متحدہوجائیں تودنیاکی کوئی طاقت آزادی سے محرم نہیں رکھ سکتی ، تنویراسلم

پی ٹی آئی سے انتخابی نشان چھین کر جو حکومت مسلط کی گئی ہے وہ عوام کی نمائندہ حکومت نہیں ہے،رکن پنجاب اسمبلی

جمعرات 18 اپریل 2024 14:14

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) کشمیری متحدہوجائیں تودنیاکی کوئی طاقت آزادی سے محرم نہیں رکھ سکتی ۔تنویر اسلم رکن پنجاب اسمبلی کااستقبالیہ سے خطاب ۔۔

(جاری ہے)

ممبرپنجاب اسمبلی ضلع باغ سے تعلق رکھنے والے تنویراسلم راجہ نے استقبالیہ جلسے سے خطاب کرتے کہا کہ عمران خان قوم کے نجات دھندہ ہیں جھوٹے مقدمات میں قوم کی امید کو جیل میں ڈال کر اور پی ٹی آئی سے انتخابی نشان چھین کر جو حکومت مسلط کی گئی ہے وہ عوام کی نمائندہ حکومت نہیں ہے،کشمیری عوام متحد ہو جائیں تو انہیں دنیا کی کوئی طاقت آزادی سے محروم نہیں رکھ سکتی ،مجھے 51 ہزار ووٹ ملے اور 35 ہزار کی برتری کامیابی حاصل کی یہ سب عمران خان پر عوام کے والہانہ اعتماد کا اظہار تھا ، ہم نے آر او آفس میں ہمہ وقت موجود رہ کر اصل نتائج حاصل کیئے ، عمران خان کے ساتھ مفادات کیلئے بھی لوگ شامل ہوئے ہیں مگر عمران خان کے ویڑن کے مطابق نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد پی ٹی آئی کے لیے اپنا تن من دھن قربان کر چکی ہے ، وسطی باغ کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی سے مفادات حاصل کرنے والے سائیڈ لائن پر چلے گئے ، مخلص اور جانثار ساتھ رہے ، کشمیری پڑھے لکھے اور باشعور ہیں اور زرمبادلہ کی بہت بڑی کھیپ ملک میں بھیجتے ہیں ، اس سب کے باوجود وہ خود پر انحصار کیوں نہیں کرتے یہ سوال بہت اہم ہے ، آپ لوگوں سے ایک ہی اپیل ہے اپنے ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر اہل امیدوار کو دیں ، اہلیان باغ نے آج جس طرح میرا استقبال کیا اس پر ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم پی اے منتخب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ آبائی شہر باغ آمد پر بڑے استقبالیہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، جلسہ کی صدارت سابق امیدوار اسمبلی کرنل راجہ ضمیر نے کی جلسہ عام سے پی ٹی آئی ضلع باغ کے صدر سردار طاہر اکبر ، جنرل سیکرٹری راجہ مسعود الرحمن ایڈوکیٹ ، چیئرمین ضلع کونسل سردار آصف ، ممبر ضلع کونسل راجہ واجد نور ، راجہ عارف ، سردار نعیم حیات ،افتخار لطیف، راجہ ضمیر ، اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، جلسہ عام میں قرار داد کے زریعے عمران خان کی رہائی اور 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا،ایک اور قرار داد میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر سردار عبدالقیوم نیازی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار اور تنویر اسلم راجہ کی کامیابی پر انہیں مبارک باد پیش کی گئی ، پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 19 سے منتخب ہونے والے ممبر پنجاب اسمبلی تنویر اسلم راجہ کو پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن میں کامیابی کے بعد پہلی مرتبہ آبائی ضلع باغ آمد پر فقید المثال استقبال کیا گیا ،انہیں 15 کلومیٹر دور منگ بجری پہنچنے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ہار پہنائے گئے ، وہاں سے انہیں گاڑیوں ، کاروں اور موٹر سائیکلوں کی ایک بڑی ریلی میں باغ لایا گیا راستے میں ہاڑی گہل ، پتراٹہ ، نعمانپورہ ، سمیت جگہ جگہ پی ٹی آئی کے کارکنان نے ان کا شاندار استقبال کیا گیا ، تنویر اسلم راجہ کا قافلہ دن 2 بجے کے قریب باغ شہر میں داخل ہوا تو فضا عمران خان کے نعروں سے گونج اٹھی ، اس موقع پر باغ بازار کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا ، بازار سے گزرتے ہوئے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں