آزاد کشمیر حکومت عوام کو صحت کی سہولیات کی طرف خصوصی توجہ دے، خورشید حسین کیانی

جمعرات 18 اپریل 2024 20:59

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ڈویژنل سینئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی خورشید حسین کیانی نے کہا ہے کہ دارالحکومت میں وبائی امراض کا پھیلاؤ باعث تشویش ہے، حکومت ہسپتالوں کو فنڈز فراہم کرے تاکہ لوگ علاج معالجہ کی سہولیات سے بہرہ مند ہو سکیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو انہوں نے نعمان بشیر شیخ و بلال بشیر شیخ کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ثاقب عوان کے دادا ، پیپلز پارٹی کے رہنما سردار مختار خان کی چچی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔

اپنے اپنے وقت پر سب نے ابدی زندگی کی طرف جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت کو عوام کی صحت کی سہولیات کی طرف خصوصی توجہ دینا چاہیے۔ ہسپتالوں میں فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ادویات ناپید ہیں، زکوة ڈیسکوں پر بھی فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے سہولیات میسر نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر عوام کو صحت کی سہولیات مہیا کرنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں