وزیر صنعت و ترقی نسواں محترمہ نورین عارف کی صدارت اجلاس
27اکتوبر کو72ویں یوم تاسیس کویوم سیاہ اور 6نومبر یوم شہداء جموں کے حوالہ سے پروگرامات کاجائزہ لیا گیا
جمعہ 11 اکتوبر 2019 20:26
(جاری ہے)
سکولوں ،کالجز اور یونیورسٹریز میں طلباء و طالبات کے درمیان تقریری مقابلے منعقد کیئے جائیں گے جبکہ آزادکشمیر یونیورسٹی یوم تاسیس کے حوالے سے خصوصی سیمینار بھی منعقد کرے گی جس میں آزاد کشمیر بھر کی سیاسی قیادت اور ترکی کے سفیر شرکت کریں گے ۔
آزادکشمیر کے 72ویں یوم تاسیس کے موقع پر تمام محکمہ جات کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔ اجلاس سے خطاب کے دوران چیئرپرسن قومی تقریبا ت کمیٹی محترمہ نورین عارف کا کہنا تھا کہ امسال یوم تاسیس کی تقاریب مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منائی جائیں گی ۔ اس وقت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے جس پر قومی یکجہتی کے ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 24 ، 27اکتوبراور 6نومبر کی تقریبات کی براہ راست کوریج کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر اجاگر ہو سکے ۔آزادی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمارے لیے سب سے بڑی نعمت ہے ہم نے اس عظمت کی قدر کرنی ہے ۔ ریاست کی آزادی کیلئے ہمارے اسلاف نے بہت قربانیاں دی ہیں اور آج ہم سب اس ریاست کی وجہ سے ہیں۔یوم تاسیس کی تقاریب میں تمام مکاتب فکر کو شریک کیا جائے۔اجلاس میں 27اکتوبر کو بھارت کی جانب سے فوجیں مقبوضہ وادی میں داخل کرنے کے خلاف یوم سیاہ منانے کے حوالے سے بھی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتا یا گیا کہ اس دن کی مناسبت سے جموں وکشمیر کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ اولڈ سیکرٹریٹ کے احاطہ میں ایک بڑا حتجاجی جلسہ منعقد ہوگا۔ ڈائریکٹر لبریشن سیل راجہ محمد سجاد نے یوم سیاہ کے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ احتجاجی جلسہ کی صدارت وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کرینگے۔ احتجاجی جلسہ میں وزرائے کرام ، ایم ایل اے صاحبان کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے قائدین ، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زعما کرام، سیکرٹری صاحبان حکومت ،سربراہان محکمہ جات،وکلاء اور سرکاری ملازمین سمیت سول سوسائٹی شریک ہوگی۔ اس موقع پر آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں احتجاجی جلسے و جلوس کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مقامی ایم ایل اے صاحبان ،مقامی سیاسی رہنما شرکت کرینگے۔مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
باغ،عالمی ہفتہ ویکسی نیشن 24تا30اپریل 2024 کے سلسلہ آگاہی واک کا اہتمام
ملیریا سے بچاؤ اور علاج کے بروقت اقدامات سے سستی کرنے پر ملیریا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے،ڈی ایچ اوباغ
چیئرمین وزیراعظم معائنہ عمل درآمد کمیشن آزاد جموں وکشمیر کی معائنہ ٹیم کے سینئر ممبر محسن گیلانی کا ..
آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کا سابق وزیر شازیہ اکبر کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس
محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس نوجوانوں کیلئے روزگار کابہترین موقع ہے،ریحانہ خان
گڑھی دوپٹہ تا کومی کوٹ کے کام کی سست رفتاری پر عوام علاقہ کا شدید احتجاج ،سپیکر کا نوٹس
چوہدری انوارالحق کاشازیہ اکبر سے والدہ کی وفات پر اظہار افسوس
مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورم پر اٹھانے کے لئے پوری کوششیں کی جائیں گی،سردار عتیق
محکمہ صحت عامہ آزادکشمیر کے زیراہتمام عالمی یوم ملیریاکے موقع واک ،سیمینارز، مذاکرے و تقاریب کاانعقاد ..
آزاد جموں و کشمیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کی طرف سےمختلف پروگراموں کیلئے لئے گئے ..
خدا خدا کر کے آخر کفر ٹوٹا ، آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس بالآخر بلا ہی لیا گیا
دارالحکومت مظفرآباد میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ قبرستان
مظفر آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار