معصوم بچی کے قتل کے واقعہ پرپورا آزادکشمیر سوگوار اور لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے،مشیر وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری اکبر ابراہیم

ہفتہ 4 دسمبر 2021 17:52

مظفرآباد ۔4دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 04 دسمبر2021ء) :مشیر وزیراعظم آزادکشمیر برائے ڈیزاسٹر منیجمنٹ وسول ڈیفنس چوہدری اکبر ابراہیم نے گزشتہ  دنوں ڈڈیال سے لا پتہ ہونے والی یتیم اور مصوم بچی کنول مطلوب کے قتل پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ پرپورا آزادکشمیر سوگوار اور لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے۔

انہوں نے سوگوار خاندان کو یقین دہانی  کروائی کہ واقعہ میں ملوث ملزم جس کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے کوکیفرکردار تک پہنچا کرنشان عبرت بنایا جائے گا اور قانون و انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص اس طرح کا جرم کا مرتکب نہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

حکومت آزاد کشمیر نے جرائم پیشہ افراد اور بالخصوص اس طرح کے افسوناک واقعات کے مکمل خاتمہ کے لئے انتظامیہ اور پولیس کو سخت ہدایات دے رکھی ہیں کہ وہ جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھیں اور ان کے خلاف فوری اور قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے۔

آزاد کشمیر بھر سے گھنائونے جرائم کامکمل قلع قمع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ننھی کنول کی نعش  برآمد کرنے سمیت واقعہ میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر DIGپولیس، ایس ایس پی اور تحصیل انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایات دیں کہ پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف فوری ایکشن لے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں