اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرزکا رمضان فوڈ پیکج پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے یوٹیلیٹی سٹور آٹھ مقام کا دورہ

منگل 2 اپریل 2024 17:14

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر راجہ عارف محمود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز ہارون الرشید اعوان نے حکومت پاکستان کی جانب سے دیے گئے رمضان فوڈ پیکج پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے یوٹیلیٹی سٹور آٹھ مقام کا دورہ کیاہے۔

(جاری ہے)

حکومت پاکستان کی جانب سے دیے گئے رمضان فوڈ پروگرام کے تحت یوٹیلیٹی سٹور میں دستیاب اشیاء خوردونوش کے انراخ، میعاد اور معیار کی چیکنگ کی گئی،اسسٹنٹ کمشنر نے یوٹیلیٹی سٹور میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بینفشریز و دیگر مستحقین کی رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لیا اور یوٹیلیٹی سٹور سے مستفید ہونے والے افراد کا ماہانہ ڈیٹا ڈپٹی کمشنر آفس کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز ہارون الرشید اعوان نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بینفشریز ضلع نیلم کے یوٹیلیٹی سٹورز پر رجسٹریشن کروا کر سبسڈائزڈ ریٹ پر اشیاء خوردونوش خریدیں۔ انہوں نے یوٹیلٹی سٹور کے انچارج کو رجسٹریشن کے بعد صرف مستحقین کو سبسڈی ریٹ پر اشیاء فروخت کرنے کی ہدایت کی۔\378

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں