ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز کی سربراہی میں بننے والی کمیٹیاں متاثرہ امیدواران کے ساتھ ایک بھونڈا مذاق ہے، راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ

پیر 29 اپریل 2024 16:14

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزاد جموں وکشمیر راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ معلم القرآن کی تقرریوں کے خلاف شکایات کے ازالے کے لئے ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز کی سربراہی میں بننے والی کمیٹیاں متاثرہ امیدواران کے ساتھ ایک بھونڈا مذاق ہے۔وزیر تعلیم کے ''اقبال جرم'' Confessional statement کے بعد مزید کسی انکوائری کی ضرورت نہیں رہتی اس بیان کے بعد اگر وزیراعظم آزادکشمیر انکوائری کرنا چاہتے ہیں تو خود انکوائری کریں جس کا آغاز وزیر تعلیم کے بیان سے ہو۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر سلیکشن کمیٹیوں کے سربراہان اور ممبران کو جموں وکشمیر ہاؤس اسلام آباد بلا کر ان سے قرآن مجید پر حلف لیں کہ انہوں نے یہ تقرریاں کس کس کی ''پرچی'' اور کس کس کے ''پیغام '' پر کیں۔اس انکوائری کے بعد وزیراعظم آزادکشمیر انکوائری رپورٹ شائع کروائیں تو عوام کا ان پر اعتماد بڑھے گا۔راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے حکومت آزادکشمیر سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ معلم القرآن کی جملہ تقرریوں کو منسوخ کر کے تھرڈ پارٹی ایکٹ کو بحال کر کے تقرریاں عمل میں لائی جائیں تاکہ امیدواران کے ساتھ انصاف ہو۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں