غم اور دکھ کی اس مشکل گھڑی میں طیارہ حادثے کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،پی ٹی آئی رہنماء میاں عمران دھنوتر

ہفتہ 23 مئی 2020 16:21

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع مظفرگڑھ میاں عمران دھنوتر کا کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے لاہور سے کراچی جانے والے پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصانات پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ غم اور دکھ کی اس مشکل گھڑی میں طیارہ حادثے کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں