ضلع بھر میں قاتل ڈور بنانے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے،ڈی پی او

پیر 25 مارچ 2024 14:07

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب مظفرگڑھ میں بھی ڈی پی او سید حسنین حیدر کی زیر نگرانی پتنگ فروشی کےخلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مظفرگڑھ اور کوٹ ادوکے تھانوں میں پتنگ فروش اور قاتل ڈور بنانے والوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 6مقدمات درج کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

تھانہ قصبہ گجرات میں 3 مقدمے،تھانہ سول لائن میں1 مقدمہ،تھانہ سٹی علی پور اور تھانہ سٹی کوٹ ادو میں ایک ایک مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کر کے قاتل ڈور اور پتنگیں برآمد کی گئیں ۔اس موقع پرڈی پی اوسید حسنین حیدرکا کہنا تھاکہ ضلع بھر میں سخت کریک ڈائون جاری ہے اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے تاہم پتنگ کی قاتل ڈور سے بچنے کیلئے موٹرسائیکل سوار شہری سیفٹی وائرز ضرور لگوائیں۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں