نگہبان رمضان پروگرام کے تحت عوام کو گھر گھر راشن فراہم کیا جا رہا ہے،سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری

منگل 26 مارچ 2024 14:01

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء و سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری میاں امتیاز علیم قریشی اور سابق چیئرمین بلدیہ خانگڑھ شیخ لیاقت علی قریشی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت رمضان المبارک میں یوٹیلٹی سٹورز پر عوام کو سستی اشیاء خوردو نوش فراہم کر رہی ہے، جبکہ حکومت پنجاب کی طرف سے نگہبان رمضان پروگرام کے تحت عوام کو گھر گھر راشن مل رہا ہے جو مسلم لیگ ن کی عوام دوستی کے ثبوت ہیں،انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے گی۔\378

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں