لانجو نہر سے برآمد ہونے والی نامعلوم شخص کی نعش کی شناخت ہو گئی

بدھ 27 مارچ 2024 14:09

مظفرگرھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) لانجو نہر سے برآمد ہونے والی نامعلوم شخص کی نعش کی شناخت ہو گئی،،ریسکیو زرائع کے مطابق کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں تھانہ صدر کی حدود میں لانجو نہر سے نامعلوم بزرگ کی نعش برآمد ہوئی ہے جس کی عمر تقریبا 60 سے 70 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے، تھانہ صدر پولیس چوک سرور شہید نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو 1122 کی مدد سے نعش کو نہر سے نکال کر پوسٹمارٹم کےلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کر دیا ہے،پولیس تھانہ چوک سرور شہید نے ضابطے کی کاروائی کا اغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس زرائع کے مطابق نعش کی شناخت ہو گئی ہے،متوفی کا نام خدا بخش ولد اللہ وسایا ہے اور وہ تھانہ کلورکوٹ ضلع بھکر کا رہائشی بتایا گیا ہے،متوفی کے وارثان ضلع بھکر سے روانہ ہو چکے ہیں جو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید سے نعش وصول کریں گے۔\378

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں