مریم نواز پر بیہودوہ الزامات لگانے والوں کو شرم آنی چاہئے،بیگم شاہدہ قدیر

مسلم لیگ(ن) کا ا یجنڈا پاکستان ہے ،عوام ہے اور ملک کی خوشحالی ہے،سنیئر رہنما مسلم لیگ(ن) اسلام آباد

پیر 11 مارچ 2024 22:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کی سنیئر رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے اپنے بیان میںکہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر بیہودہ الزامات لگانے والوںکو شرم آنی چاہئے،10سالوں سے فتنہ پارٹی مریم نواز پر کیچڑ اچھال رہی ہے، مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کر نہیں سکتے ،پروپیگنڈے اور الزامات سے اپنی ناقص کارکردگی چھپانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ فتنہ پارٹی کا ایجنڈا صرف انتشار اور نفرت پھیلاناہے انکا عوامی مسائل سے کوئی تعلق نہیں، یہ عوام کو صرف جھوٹے وعدے اور الزامات سے بیوقوف بناتے ہیں،عمران نیازی اور انکی جماعت ہے ہر رکن کے پاس دکھانے کو کارکردگی یا دلائل نہیں بدتمیزی اور پگڑیاں اچھالنا انکا وطیرہ ہے کیونکہ اس سے زیادہ ان کے پاس عوام کو دکھانے کیلئے اور کچھ نہیں ہے،مسلم لیگ(ن) عوام کی خدمت کی سیاست کرتی ہے ،جھوٹے وعدے اورنہ رہے ہماری پارٹی کا ایجنڈا نہیں ہے، قائد میاں نوازشریف نے الیکشن کمپین کے دوران واضح کہاتھا کہ ہمارے لوگ ان کو بدتمیزی کا جواب بدتمیزی سے نہیں دیں گے،وزیراعظم میاں شہبازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز پاکستان کے عوام کی بے لوث خدمت کررہے ہیں، ہمارا یجنڈا پاکستان ہے عوام ہے اور ملک کی خوشحالی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی چیئرمین کا آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے،پی ٹی آئی کی سیاست ملک میں انتشار اور فساد کے سوا کچھ نہیں ہے،9مئی کے کردار پارلیمنٹ اور پارلیمان پر حملہ آور ایک مرتبہ پھر صفف آرا ہو رہے ہیں، کسی کوبھی ایوان کا تقدس پامال نہیں ہونے دینگے،سابق وزیراعظم میاں نوازشریف دور کی طرح اگر ملک چلتا تو پاکستان بھارت سے آگے نکل جاتا،آج سوچناہے کہ ہم نے ملک کو آگے لیکر جانا ہے یا پیچھے ہمیں ترقی چاہئے، غریب کوروٹی چاہئے،غریب دووقت کی روٹی نہیں کھاسکاتو کیا ہم کامیاب حکومت ہونگے،ملک کے حالات مل کر ہی درست کئے جاسکتے ہیں، جمہوری روایات کو فروغ دیکر ملکی استحکام ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کریں گے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں