سانگلہ ہل14تعلیمی اداروں کو مڈل،ہائی اور ہائر سیکنڈری سکول کی سطح پر اپ گریڈ کیا جائیگا، احسن فرید

شرح خواندگی میں اضافے اور معیار تعلیم مزید بلند کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،،سی ای او ایجوکیشن کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 7 اپریل 2024 15:35

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2024ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ننکانہ احسن فرید نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ 132میں 14تعلیمی اداروں کو مڈل،ہائی اور ہائر سیکنڈری سکول کی سطح پر اپ گریڈ کیا جائیگا،جن میں سی9گرلز سکول اور 5بوائز سکول شامل ہیں،جبکہ ایک نیاپرائمری سکول قائم کیا جائیگا،ان سکولوں میں اضافی کمرے بھی تعمیر کئے جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن فرید نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کے رکن چوہدری سلطان طارق باجوہ ایم پی اے کی سفارشات پر گرلز ہائی سکول مڑھ بلوچاں اور گرلز ہائی سکول چک 122پنڈوریاں کو ہائر سیکنڈری،گرلز ایلیمنٹری سکول نظام پورہ دیا سنگھ،ایلیمنٹری سکول چہور سکھاں 118،ایلیمنٹری سکول چک116گھلے باجوے،گرلز ایلیمنٹری سکول نظام پورہ چیلیانوالہ،ایلیمنٹری سکول نظام پورہ مولا سنگھ،گرلز ایلیمنٹری سکول چک121ہنجلی، گرلز ایلیمنٹری سکول چک 32 پکھاریوال کو ہائی کا درجہ دیا جائیگا،گرلز پرائمری سکول گلستان کالونی ٹوانہ،گرلز پرائمری سکول چک نمبر 46چٹھے،پرائمری سکول پرائمری سکول چک 121 ڈوگری،گرلز پرائمری سکول میلی برجی،گرلز پرائمری سکول چک نمبر116گھلے باجوے کو ایلیمنٹری سکول کا درجہ دیا جائیگا،جبکہ جناح آبادی چک نمبر40ہمراج پورہ میں نیا پرائمری سکول قائم کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

احسن فرید نے کہا کہ نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی کا حصول ممکن نہیں، والدین اور اساتذہ کے باہمی تعاون سے تعلیمی ترقی کے مقاصد بخوبی حاصل ہوسکتے ہیں،ضلع بھر میں شرح خواندگی میں اضافے اور معیار تعلیم مزید بلند کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ عوام اپنے بچوں کیلئے سرکاری سکولوں کا انتخا ب کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔انہوں نے ہدائت کی کہ اساتذہ اپنے فرائض منصبی دیانتداری سے ادا کریں،کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں