سانگلہ ہل جامعہ مسجد تاجدار مدینہ میں سالانہ جلسہ دستار فضیلت،15بچوں کی دستار بندی کی گئی

پیر 8 اپریل 2024 12:39

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) محلہ گارڈن ٹاؤن جامعہ مسجد تاجدار مدینہ میں سالانہ جلسہ دستار فضیلت ومحفل شب قدر کا انعقاد کیا گیا، جسکی صدارت مولانا علی رضا الاشرفی نے کی، پروگرام کاآغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا،جسکی سعادت قاری ریاض احمد قادری نے حاصل کی اور ان کے علاوہ نوید طاہر چاند نے سرکار کی بارگاہ میں نعت رسول مقبول کا ہدیہ پیش کیا، مولانا شفیق احمد مجددی نے خصوصی خطاب کیا،اور 15بچوں کی دستار بندی کی گئی جنہوں نے ناظرہ قران پاک کی تعلیم حاصل کی، مولانا شفیق احمد مجددی اور مولانا علی رضا اشرفی نے بچوں کو دستار باندھی اور سرٹیفکیٹ دیئے، ڈاکٹر محمدحنیف نے قران پاک مکمل کرنے والے بچوں کو پانچ پانچ سو روپے نقد انعام دیا،محفل میں حافظ جبران،اصغر علی سپرائ ، ملک محمد وسیم،ڈاکٹر ارشد علی سلطانی یونٹ صدر احمد آباد تاجدار ختم نبوت، حاجی محمد افضال، چاچا ریاست علی،محمد حمزہ نو شاہی،محمد علی رضا نوشاہی،ساجد حسین بلوچ،ظفر اقبال،شاہد محمود انصاری،اویس شاہ،محمد وقاص،محمد فیضان اور ان کے علاوہ کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی،پروگرام کے اختتام پر ملک پاکستان کیلئے اور خصوصی طور پر فلسطینی عوام کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں