رمضان کا مقدس مہینہ رخصت ہورہا ہے،یہ ایثار،محبت اور قربانیوں کا مہینہ ہے جس میں نیکیوں اور ثواب کے اجر میں کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے، صاحبزادہ حافظ فاران سہیل

عید کے موقع پر ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے نادار اور مجبور بھائیوں کو جو مہنگائی کے ہاتھوں پسے ہوئے ہیں ان کی مدد کریں اور انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں، ضلعی صدر پاکستان سنی تحریک ننکانہ

پیر 8 اپریل 2024 12:39

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر ننکانہ صاحبزادہ حافظ فاران سہیل نے کہا ہے کہ رمضان کا مقدس مہینہ رخصت ہورہا ہے،یہ ایثار،محبت اور قربانیوں کا مہینہ ہے جس میں نیکیوں اور ثواب کے اجر میں کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے لیکن بدقسمتی سے اس مقدس مہینے میں بھی دوکاندار اور تاجر طبقہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کرکے غریب عوام کو مشکلات میں مبتلا کردیتا ہے انہوں نے کہاکہ عید کے موقع پر ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے نادار اور مجبور بھائیوں کو جو مہنگائی کے ہاتھوں پسے ہوئے ہیں ان کی مدد کریں اور انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں کیونکہ رمضان ہی ایثار ، قربانی اور محبت کا درس دیتاہے۔

(جاری ہے)

عید پر سیکورٹی اور صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹا جاسکے انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے رمضان کے آخری عشرے میں جرائم کی وارداتوں میں بھی تیزی سے اضافہ ہواہے جس کی وجہ سے شہری اپنے قیمتی مال،موبائل فون اور دیگر اشیاء سے محروم ہوئے ہیں ضلعی انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ اس موقع پر مزید حفاظتی انتظامات سخت کرے خاص طورپر مارکیٹ، بازار، شاپنگ سینٹر پر اضافی پولیس فورس تعینات کی جائے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں