ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو لاری اڈوں میں رہنے کی ہدایت جاری

پیر 8 اپریل 2024 21:30

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو لاری اڈوں میں رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ ضلع کی تینوں تحصیلوں کے لاری اڈوں میں فی الفور عملہ تعینات کرے۔انہوں نے کہا کہ عید کے ایام میں بھی لاری اڈوں سمیت ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی عملہ تعینات کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے سے گریز کریں، خلاف ورزی کے مرتکب اور زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ مسافر برادر گاڑیوں کو روک کر مسافر حضرات سے کرایوں کی وصولی بارے دریافت کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے اے پی پی سے خصوصی طور پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عید المبارک کے موقع پر کرایوں کی مد میں لوٹ مار ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مسافر حضرات زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے بارے میں متعلقہ حکام کو ضرور آگاہ کریں۔ \378

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں