وزیراعلی پنجاب کے ویژن پر عمل درآمد کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں، چوری محمد ارشد

جمعرات 11 اپریل 2024 14:00

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2024ء) مہنگائی کو کنٹرول کرنے سے متعلق وزیراعلی پنجاب کےدیے گئے ویژن پر عمل درآمد کو یقینی بناتے دن رات کام کر رہے ہیں ،ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوری محمد ارشد نے اے پی پی سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے عید کے موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ضلع بھر میں متحرک رہے اور انہوں نے چھٹیوں میں بھی بلا تفریق اپنی کاروائیاں جاری رکھیں گزشتہ روز چھاپہ مار ٹیموں نے تقریبا 1500 کے لگ بھگ مقامات کو چیک کیا دوران چیکنگ 57 افراد کو مہنگے داموں اشیا فروخت کرنے کے مرتکب پائے جانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی گئی ہے جبکہ 14 دکانداروں کو ریٹ لسٹ اویزاں نہ کرنے کی پاداش میں بھاری جرمانے کیے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریٹ لسٹ اویزاں نہ کرنے والوں سے اب تک تقریبا ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد جرمانے وصول کیے جا چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عید کے ایام میں مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ،اشیائے ضروریہ کی مقرر ہ کردہ نرخوں پر دست یابی کو یقینی بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں