گندم کی کٹائی کے بعد موٹروے کے نزدیک باقیات نہ جلائی جائیں، شاہد جاوید

جمعرات 18 اپریل 2024 15:10

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویپولیس ایم فور سیکٹر ون،ڈی آئی جی موٹروے پولیس شاہد جاوید کی ہدایات اور سیکٹر کمانڈر ایم فور قلب عباس سپرا کے احکامات کی روشنی میں موٹروے پولیس ایم فور سے متصل تمام زمینداروں اور کاشتکاروں میں گندم کی باقیات جلانے پر حکومت کی جانب سے پابندی بارے نوٹس بھی تقسیم کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اسکے ساتھ ساتھ کسانوں اور کاشتکاروں کو آگاہ کیا جا رہا ہے کہ فصل کی کٹائی کے دوران تھریشر کا رخ موٹروے کی طرف نہیں ہونا چاہیے تاکہ موٹروے پر ٹریفک کے لیے حد نگاہ متاثر نہ ہو ۔ فصلوں کی باقیات کو جلانے سے پیدا شدہ دھواں موٹروے پر حد نگاہ کو متاثر کرتا ہے جس کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں ۔ علاوہ ازیں اس سے سموگ بھی جنم لیتی ہے جو انسانی صحت کیلئے مضر ہے ۔ چنانچہ ایم فور سے متصل تمام زمینداروں کو اس بارے خبردار کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی کی جائے گی۔افسر تعلقات عامہ ایم فور سیکٹر ون محمد عثمان شبیر۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں